aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں عملیات کی باضابطہ روایت رہی ہے۔ یہ ہندو مذہب میں باقاعدہ ایک پیشہ ہے جس میں لوگ خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور مسلمانوں میں قرآنی عملیات پر بھی کچھ لوگ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ زیرنظر کتاب ترجمہ مجربات دیربی خواجہ احمد الدیربی کی عربی تصنیف مجربات دیربی کا ترجمہ ہے جسے بشارت علی خاں نے ترجمہ کیا ہے۔ کتاب میں سب سے پہلے مصنف نے اپنا شجرہ اور وجہ تصنیف بیان کی ہے۔ اس کتاب میں انسان کی مختلف پریشانیوں کو خیال میں رکھتے ہوئے قرآن کی روشنی میں مختلف عمل بیان کئے گئے ہیں۔ جیسے بیماری کا علاج نہ ہو، پریشانی کا حل نہ ہو، روزگار میں مشکلات پیش آئیں ، کوئی خواہش پوری نہ ہو اور دیگر انسانی مسائل کا خیال رکھتے ہوئے عملیات کے مختلف نسخے و عمل ترتیب دئے گئے ہیں۔مذکورہ کتاب میں کل چھتیس ابواب ہیں لیکن ترجمہ صرف تین ابواب کا ہی کیا گیا ہے۔ جو لوگ عملیات میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں ان لوگوں کے لئے یہ کتاب کارآمد ثابت ہو گی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free