aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’تشکیل انسانی‘ ایک غیر معمولی کتاب ہوسکتی ہے۔ یہ درست ہے کہ اردو میں ایسی تصانیف عام طور سے نایاب ہیں۔ اردو ایک تہذیب بھی ہے جس میں شاعری، افسانے اور تخلیقی ادب ہی کا تسلط ہے۔ ظاہر ہے، تشکیل انسانیت ’میکنگ آف ہیومنیٹی‘ نامی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ رابرڈ بریفالٹ نے ایک عرصہ تک بنی نوع انسان کے نفسیاتی مطالعے پر دماغ سوزی کی۔ یوں وہ جنرل فزیشین تھے اور فوج میں ایک عالی قدر عہدے پر فائز تھے، تاہم سبکدوشی کے بعد انہوں نے ’میکنگ آف ہیومنیٹی‘ لکھ کر ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا۔ کتاب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے عبدالمجید سالک نے کتاب کا ترجمہ پیش کرکے گویا اردو زبان کو ایک بڑا تحفہ دیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free