aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر مومن محی الدین کی تحقیقی کتاب "تذکرہ حضرت دیوان شاہ صاحب " زیر مطالعہ ہے۔جو شہر بھمیڑی کے مشہور بزرگ دین حضرت دیوان شاہ صاحب ؒ اور ان کے متعلقین کے حالات پرمشتمل ہے۔اس تصنیف میں مصنف نے حضرت دیوان شاہ کا تذکرہ مع خاندان سادات کے حالات اور واقعات کے ساتھ تفصیلی تاریخ کا احاطہ کیا ہے۔اس طرح یہ کتاب بھیمڑی کی تاریخ میں ایک اہم اضافہ ہے۔ اس تاریخ کو مدلل اور معتبر بنانے کے لیے مصنف نے خاندانی کاغذات و قبالات شرعیہ سے استفادہ کرتے ہوئے ،حضرت دیوان شاہ کے حالات ، ان کے علمی و روحانی فیوض و کمالات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔