aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تذکرہ "جلوہ خضر" صفیر بلگرامی کا تذکرہ ہے۔ یہ دو جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم تذکرہ ہے جو آب حیات کے طرز پر لکھا گیا۔ خود مصنف کہتے ہیں، "آب حیات کے دور پنجم کے بعد کے شعرا کے حقوق کی حفاظت کے لئے تذکرہ جلوہ خضر تالیف کیا، اور ترتیب وضع میں آب حیات کی تقلید کی۔" گو کہ یہ تذکرہ آپ حیات کی تقلید میں ہے لیکن چونکہ یہ تذکرہ آب حیات پر اضافہ بھی ہے، اور اس میں ان عام اور چھوٹے شعرا کو بھی لیا گیا ہے جو آب حیات میں چھوٹ گئے تھے، علاوہ ازیں تذکرہ نگار نے اس میں ادبی و لسانی بحثیں بھی کی ہیں۔ اس لئے اس تذکرہ کی اہمیت مزید ہوجاتی ہے۔