aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علم اوزان پر مشتمل یہ کتاب نہایت ہی اہمیت کی حامل کتاب ہے ۔ جس میں موجودہ دور میں رائج اوزان سے لیکر قدیم اور عوامی نیز شرعی اوزان کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے ہندی اوزان اور طبی اوزان کو بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے اور مساحات شرعیہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ در اصل یہ کتاب آج کے دور میں ہر طالب علم کے لئے ضروری ہے جس کا قدیم اوزان سے واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔ آج کے عہد میں چونکہ اوزان قدیمہ کی جگہ پر نئے اوزان نے لے لی ہے اور قدیم اوزان کے بارے میں یا تو پتہ نہیں ہوتا اور اگر پتہ ہے تو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ یہ قدیم وزن نئے وزن میں منتقل کرنے کے بعد آج کے دور میں کتنا ہوگا۔ اس مشکل سے چھٹکارے کے لئے یہ ایک بہترین کتاب ہے جس میں نہ صرف جدید و قدیم اوزان کا ذکر کیا گیا ہے بلکہ اس کے متعلق جو بھی ضروری ہدایات ہیں انہیں بھی مندرج کر دیا گیا ہے۔ اب جیسے ماشہ ، تولہ ، من، پسیری، ادھائی یا شرعی اوزان کو اس عہد کے نئے طلبہ کو اندازہ نہیں ہوتا اس لئے اس کتاب کا مطالعہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے تاکہ وہ ان کو نئے زمانے کے حساب سے کنورٹ کر سکے۔ یہ کتاب تحقیق الاوزان کا اردو ترجمہ ہے۔