aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
" طب یونانی اور اردو زبان و ادب " اردو اکیڈمی دہلی کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں منعقدہ سمینار میں پیش کیے گئے مقالات کا مجموعہ ہے۔یہ سمینار 29 اور 30 مارچ سال 2003کو منعقد ہوا تھا جس کے چھ علمی اجلاس کی صدارت ملک کے نامور ادبا اور حکما نے کی تھی، جن میں پروفیسر شمس الرحمن فاروقی،پروفیسر شمیم حنفی، پروفیسر حکیم محمد طیب ،پرفیسر نثار احمد فاروقی،داکٹر خلق انجم،پروفیسر صدیق الرحمن قدوئی اور پرفیسر عتیق اللہ صاحب وغیرہ شامل تھے۔ان اجلاس میں 40 سے زائد مقالے پڑھے گئے ،ان ہی مقالوں کو کتابی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔جس کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہندوستان میں اردو زبان وادب کی ترویج و اشاعت میں طب یونانی اور اس کے حاملین و متوسطین کی خدمات بڑی وقیع اور قابل تحسین ہیں۔یہ کتاب معنوی اور ظاہری دونوں اعتبار سے معیاری اور جاذب نظر ہے۔