aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تشنہ فریاد" ضمیر الدین احمد کا افسانوی مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں ان کے 14 افسانے شامل ہیں۔ ضمیر الدین احمد کے افسانوں میں جنس کا پہلو نمایاں رہتا ہے، اس مجموعہ میں شامل آخری افسانہ "تشنہ فریاد " میں بھی جنس کا پہلو نمایاں ہے، جس میں ایک ایسی عورت کا المیہ بیان کیا گیا ہے جو اپنے بد شکل شوہر سے نا آسودہ ہو کر ایک نوجوان شاعر رسوا سے ناجائز تعلقات قائم کر لیتی ہے۔ اسی طرح اس مجموعے کی دوسری کہانیوں میں بھی جنس کا پہلو کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے تاہم جنس کی وہ شدت نہیں ہے جس کو جنس زدگی کہا جا سکے۔