aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قوموں کے عروج وزوال کی بابت جب کبھی گفتگو کا سرا پھوٹتا ہے تو مسلمانوں کی طرف لامحالہ ذہن کھنچنے لگتا ہے۔ یہ سچ ہے جب تک اسلام کے ماننے والے متحد رہے قوم اقوام علام میں سرخرو رہی مگر جب فرقہ بازی کی لعنت نے اسے جکڑ لیا ہر فرقہ ایک دوسرے کی نظر میں مرتد اور ناپاک ہوگیا۔ ظاہر ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہی رہی کہ جن علما کی کارفرمائی نے اسلام کو بام عروج بخشا انہی کے اظہار تشخص اور کنبہ پروری جیسے اصولوں نے قوم کا بیڑا غرق کردیا۔ زیر نظر کتاب ’علمأ اسلامی معاشرہ کے عروج وزوال کا باعث‘ اسلامی معاشرہ کے مد وجزر کی آئینہ دار ہے۔ الحاج معین الدین احمد نے اس کتاب کو انگریزی میں قلم بند کیا اور علی احمد جلیلی نے اسے اردو میں ترجمہ کیا۔