aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہر عہد میں کلا م اقبال پر مختلف زاویوں سے تحقیقی وتنقید ی کام ہوا ہے۔خصوصا جامعات میں اقبال کی شخصیت و فن سے متعلق مختلف موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی مطالعہ ہوتا رہا ہے۔ پیش نظر کتاب میں علامہ اقبال کی شخصیت و کلام پرمختلف جامعات میں ہوئے تحقیقی و تنقیدی کام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب پانچ مطالعات پر مبنی ہے۔کتاب کا پہلے حصہ میں جامعات میں کلام اقبال پر کون کونسی اسناد کے لیے تحقیقی کام ہوئے ہیں ،اس کی تفصیل بیان کی ہے۔دوسرے و تیسرے حصے میں پچیس سالوں میں دنیا بھر کی دانش گاہوں میں اقبال کے صد سالہ جشن ولادت (1977) تک یونیورسٹیوں میں مطالعہ اقبال کے تحقیقی اکتساب کا احاطہ کیا گیا ہےـ کتاب کا چوتھا حصہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اردو میں ادبی تحقیق کے چالیس سالوں کا تجزیہ کیاگیا ہے۔ کتاب کے آخر ی حصہ میں تحقیق کے جامعاتی مآخذ و مصادر پر مبنی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets