aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "کتاب اردو ادب اور بنگالی کلچر" شانتی رنجن بھٹا چاریہ کی تصنیف ہے، جس میں اردو اور بنگلہ کے رشتے پر مدلل گفتگو کی گئی ہے، عربی، فارسی، ترکی اور اردو کے وہ الفاظ پیش کئے گئے ہیں، جو بنگلہ زبان میں مستعمل ہیں، اردو محاوروں اور کہاوتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جو بنگلہ زبان میں استعمال ہوتی ہیں، اردو شاعری میں بنگلہ کلچر کی نشاندہی کی گئی ہے، بنگلہ سے اردو میں ترجمہ کی گئی کتابوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ بنگال کے ان اردو شعراء کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے یہاں بنگلہ کلچر کا تذکرہ بخوبی ملتا ہے، اردو اشعار میں بنگلہ کلچر کی مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں، بنگلادیش کے اردو ادب کی تاریخ بیان کی گئی ہے، جس میں رسائل اور تنقیدی کتابوں اور ناول و افسانہ پر مشتمل کتابوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جدید اردو نثر کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ اردو کے دو ناول "خون جگر ہونے تک" اور "آخری شب کے ہمسفر" میں بنگالی کلچر اور تہذیب کے نقوش پیش کئے گئے ہیں۔