Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : صغیر افراہیم

ناشر : ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ

سن اشاعت : 2009

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : افسانہ تنقید

صفحات : 304

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-81-905624-4-7

معاون : صغیر افراہیم

اردو افسانہ ترقی پسند تحریک سے قبل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر تصنیف اردو ادب كی دو اہم تحریكوں كی درمیانی كڑی ہے۔پہلی علی گڑھ تحریك جس نے اردو افسانہ كے لیے راہ ہموار كی دوسری ترقی پسند تحریك جس كے زیر سایہ اردو افسانہ نئی سج دھج كے ساتھ وسیع تر فكری اور فنی بلندیوں سے ہمكنار ہوا۔یہ دور 1901 سے 1936 تك محیط ہے۔اس پینتیس سالہ دور میں اردو افسانہ كی بھر پور تشكیل و تعمیر ہوئی ہے۔اس كتاب میں منتخبہ افسانہ نگاروں كے مختصر اور طبع زاد افسانوں كو ہی زیر بحث لایا گیا ہے، تا كہ افسانے کی ابتدا ،ارتقا اور نشوونما كی پوری تاریخ ابھر كر آجائے۔ترقی پسند تحریك سے قبل اردو افسانے نے تقریباوہ تمام مراحل طے كرلیے تھے جو كسی صنف ادب كو زندہ جاوید بنانے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔اس دور كے افسانوں كی سن اشات ،كہاں شائع ہوئے وغیرہ كی تفصیل بھی درج ہے۔ كتاب كو پانچ ابواب میں تقسیم كیا گیا ہے۔پہلے با ب میں افسانے كی تعریف ،اجزائے تركیبی كے ساتھ افسانے كے پورے تعمیری دور كو سمجھنےكے لیے اردو كی افسانوی روایت اور ملك كی سماجی ،سیاسی ،معاشی ،اقتصادی اور ثقافتی زندگی كا جائزہ لیا گیا ہے۔دوسراباب حقیقت پسند او راصلاحی نقطہ نظر سے افسانہ نگاروں كے افسانوں كا تجزیہ ،تیسرے باب میں رومان پسند افسانہ نگاروں سے متعلق ،چوتھا باب تشكیلی دور كے دیگر افسانہ نگاروں اور پانچواں باب اردو افسانہ میں نئے رجحانات سے متعلق ہےجو 1932 سے 1936 كے دور تك محیط ہے۔یہ دور خاص ترقی پسند تحریك كے عروج كا دور ہے۔اس دور كے منتخبہ افسانوں کےموضوعاتی تجزیے کتاب کی وقعیت بڑھارہے ہیں۔اس طرح یہ كتاب اردو افسانہ ترقی پسند تحریك سے قبل 1901 تا 1936 تك كے افسانوی ادب پر تفصیلی روشنی ڈالتی مفید اوركارآمد ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے