aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ضرب الامثال اور کہاوتیں کسی بھی زبان کے لسانی سرمائے میں بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ زبان کا وہ حصہ ہے جو اس کی عوامی جڑوں کو اس کے ادبی اظہار سے ملاتا ہے۔ اُردو کہاوتیں اور ان کے سماجی و لسانی پہلو پروفیسر یونس اگاسکرکی برسوں کی تحقیق کا ثمرہ تھی اور اس پر انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی تھی۔ کہاوتیں کوزے میں دریا یا گاگر میں ساگر سمیٹے ہوتی ہیں جس کی تہ تک پہنچنے کے لیے اس میں ڈوبنا ضروری ہوتا ہے۔ زیر نظر مقالہ اسی کوشش کی ایک ادنیٰ سی مثال ہے۔ اس کتاب میں کہاوت کیا ہے،کہاوت کی اہمیت،کہاوت کا آغاز اور ارتقاء، اسباب، اُردو کہاوتوں کے سماجی پہلو،اُردو کہاوتوں کے ابتدائی نقوش اوراُردو کہاوتوں کے لسانی پہلو جیسے عناوین پر بحث کی گئی ہے۔