aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے ایسے نہ جانے کتنے اشعار ہیں جنھوں شہرت کی وہ منز ل پا لی کہ ان کا شمار ضرب المثل میں ہونے لگا، لوگوں کو وہ شعر اتنا اچھا لگا کہ لوگوں نے شعر یا شعر کے مصرعہ کو ضرب المثل کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا، تاہم ایسے ضرب الامثال میں سے بہت سے اشعار یا مصرعے ایسے بھی ہیں جن کو لوگ کثرت کے ساتھ استعمال تو کرتے ہیں تاہم شعر کے خالق کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی ہے ، زیر نظر کتاب" اردو کے ضرب المثل اشعار" اظہر مسعود صاحب کی مرتب کردہ وہ کتاب ہے جس میں انھوں نے اردو کے ضرب الامثال اشعار کو تلاش کرکے یکجا کردیا ہے ، خواہ وہ اشعار مشہور و مقبول شعرا کے ہوں یا پھر غیر مشہور شعرا کے،اس کے علاوہ کتاب کے شروع میں سید شمیم حسین کا تفصیلی مقدمہ بھی ہے جس میں انھوں نے بہت سے مشہور اور غیر مشہور شعراء کا احوال بھی پیش کیے ہیں ۔