aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اردو کی مزاحیہ صحافت" ڈاکٹر فوزیہ چودھری کی تصنیف ہے۔ انیسویں صدی ربع آخر جو کہ سیاسی، سماجی اور معاشرتی توڑ پھوڑ کا دور تھا اس میں مزاحیہ صحافت کی ترقی و ترویج ہوئی تھی، اس دور کے حالات و واقعات اور ان امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جن کے باعث مزاحیہ صحافت پروان چڑھی۔ اس کتاب میں مصنفہ نے مزاحیہ صحافت کے آغاز و ارتقا اور امکانات کا بھر پور جائزہ پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں اودھ پنچ اور لندن پنچ کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets