aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غزل کے بعد مثنوی اردو شاعری کی محبوب اور کارآمد صنف سخن ہے ۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ اردو مثنویوں میں جنسی تلذذ کے حوالے سے ہے ، جس میں اس حوالے سے گفتگو کی گئی ہے کہ کن کن مثنویوں میں جنسی جبلت کو موضوع بنایا گیا ہے، چنانچہ اس کتاب کے پہلے باب میں مثنوی کی صنف پر روشنی ڈالی گئی ہے، دوسرے باب میں اردو کے مختلف دبستانوں میں مثنوی کے خدو خال کو پیش کا گیا ہے، ، تیسرے باب میں شاعری اور جنس کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے ، جبکہ چوتھے باب میں اردو کی ان چند مثنویوں کے حوالے سے تحقیق پیش کی گئی ہے جن میں جنسی جبلت پائی جاتی ہے۔