aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سجاد حیدر یلدرم کو ادب لطیف کا سب سے بڑا مصنف کہا جاتا ہے جنہوں نے ترکی ادب سے روشنی کے کر اردو میں ادب لطیف کو تمول بخشا۔ ادب لطیف کے حوالے سے کچھ اہم ناموں میں میر ناصر علی شرر، نیاز فتحپوری اور ریاض خیرآبادی کا نام بھی شامل ہے جب کہ سجاد انصاری کو ادب لطیف کا فلسفی کہا جاتا ہے۔ یہ کتاب ایسے ہی کچھ پہلوؤں سے ادب لطیف کا جائزہ لیتی ہے۔ اس میں ادب لطیف کے آغاز، اس کے ارتقا، ترقی اور فروغ میں جن افراد اور رسائل کا کردار رہا ہے ان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اردو کے ان رسائل میں تیرہویں صدی، دلگداز، صلائے عام، ہمایوں، نگار اور نیرنگ خیال وغیرہ شامل ہیں۔