Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Editor : Anwar Ali Dehlvi

Publisher : Urdu Academy, Delhi

Year of Publication : 2000

Language : Urdu

Categories : Journalism

Pages : 324

ISBN No./ISSN NO : 81-7121-013-9

Contributor : Ghalib Institute, New Delhi

urdu sahafat
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

آج ہم اگر اردو صحافت کی بات کریں تو ہمارے سامنے اس کا شاندار ماضی اور قابل فخر ورثہ ہوگا ۔لیکن اگر حال کی بات کی جائے تو چند موٹی موٹی باتوں کے بعد ہماری زبان لڑکھڑانے لگتی ہے کیونکہ حال میں اردو صحافت بہت ہی نازک دور سے گزر رہی ہے اور کوئی بھی قابل قدر اخبار ایسانہیں ہے جس میں سیاست کی پالیسیوں اور اس کے مسائل پر لکھا جارہا ہو ۔ ملت کے مسائل پر خوب تحریریں چھپتی ہیں لیکن ملکی مسائل پر بہت ہی کم ۔ موجودہ دور کی اردو صحافت مسلم مسائل پر زیادہ توجہ دیتی ہے ایک طریقہ سے اصلاح امت کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں ۔ جدید صحافت کبھی ماضی کی جانب جھانکتی بھی نہیں ہے کہ وہاں سے کچھ اخذکرلیا جائے۔ اس تناظر میں یہ کتاب بہت ہی عمدہ ہے جس میں ماضی کی تمام کڑیوں کو جمع کیا گیا ہے۔ اردو اخبارات کو تین عہد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اول انیسویں صدی ، دوم بیسویں صدی کی ابتداء سے تقسیم ہندتک۔ سو تقسیم ہند کے بعد کے اخبارات۔ شروع کے دو عہد میں اخبارات جدو جہد آزادی سے لبریز تھے وہاں ان کا مقصد صاف اور واضح تھا۔ لیکن تقسیم کے بعد حالات بالکل بدل گئے جس کی مکمل روداد آپ کو اس کتاب میں پڑھنے کو ملے گی ۔اس کتاب میں صرف اخبارات کا ذکر نہیں ہے بلکہ رسائل و جرائد پر بھی گفتگو ہے ساتھ ہی چند مخصوص ومشہور صحافیوں کے خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے ان تمام نکات کے علاوہ اس کتاب میں کئی دیگر اہم موضوعات پر تحریریں ہیں ۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now