Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد جمیل احمد

اشاعت : 001

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1941

زبان : Urdu

موضوعات : زبان و ادب, تحقیق و تنقید, مطبوعات منشی نول کشور

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید, تاریخ

صفحات : 371

معاون : رامپور رضا لائبریری، رام پور

اردو شاعری کی مختصر تاریخ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"اردو شاعری کی مختصر تاریخ" کے عنوان سے یہ کتاب محمد جمیل نے تحریر کی ہے۔ جس میں انہوں نے سب سے پہلے شعر و شاعری پر بحث کی ہے ۔اسی طرح سے وزن و قافیہ پر بھی بات کی گئی ہے ۔پھر اردو کے ابتدائی شعرا کا ہلکا سا تذکرہ ہے ۔ اس کے بعد طبقہ متقدمین کا باب باندھا گیا ہے جس کو تین طبقوں میں بانٹ دیا گیا ہے، پہلے میں شعرائے دکن، دوم میں شعرائے اورنگ آباد اور سوم طبقے میں شعرائے دہلی پر بحث کی گئی ہے۔ اس کے بعد طبقہ متوسطین میں پہلا دور میر و سودا ، درد ، راسخ ، میرحسن، نظیر اکبر آبادی اور بڑے اساتذہ کے شاگردوں کے بارے میں بات کرتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا دور شعرائے لکھنو پر مشتمل ہے جن میں مصحفی ، انشا ، جرات ذوق ، غالب ، مومن وغیرہ پر بحث ہے ۔اس کے بعد آتش وغیرہ کا ذکر ہے آخر میں حصہ دوم ہے جس میں جدید شعرا کا ذکر کیا گیا ہے۔ محمد حسین آزاد ، حالی، شبلی، اسمعیل میرٹھی ،شاد عظیم آبادی، حسرت موہانی، محمد علی جوہر، اصغر گونڈوی ،جوش ملیح آبادی اور حافظ جالندھری کا ذکر کیاگیا ہے۔ کتاب اپنے مطالب کو بہت ہی خوبصورتی سے بیان کرتی ہے اس کو پڑھ کر اردو زبان کے معروف شعرا کا علم ہم کو مل جاتا ہے ۔ اس لئے اردو کے طالب علموں کے لئے نہایت ہی اہم کتاب ہے خاص طور پر اس وقت میں جب ہر آدمی کے پاس وقت کی قلت ہو۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے