aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انور جلالپوری ادیب ہونے کے ساتھ مائناز شاعر بھی ہیں، ان کا قرآن شریف کے تیسوں پاروں کے مفہوم کا اردو میں منظوم ترجمہ منظر عام پر آچکا ہے ۔اسی طرح " بعد از خدا" میں منظوم سوانح پیغمبر اسلام اور " راہ رو سے راہنما تک" میں خلفائے راشدین کے منظوم فضائل کو پیش کرچکے ہیں اور اب وہ ٹیگور کی مشہورو معروف کتاب " گیتانجلی " کا منظوم ترجمہ اس کتاب کی شکل میں پیش کررہے ہیں۔ یہ کتاب بنگلہ زبان میں ہے ۔ ترجمے میں اصل متن کے جذبہ و احساس ، فکر و لہجہ اور انداز بیان کا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔ یہ نظمیں مختلف بحروں میں ہیں اور ہر بحر مترنم ہیں۔ ٹیگور نے علم و ادب کا ایک بہت بڑا سرمایہ چھوڑا ہے۔ یہ مختصر سی گیتوں کی کتاب روحانیت اور انسانیت کے امتزاج کا نغمہ ہے۔