aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چھوٹے بچوں کے لئے اردو زبان سیکھنے کی بہترین کتاب ہے، جس میں جا بجا منظوم کلام مضامین حکایتیں اور زندگی سے متعلق سبق آموزتحریریں ہیں، ہر تحریر کے بعد بچوں کو یادکرنےکےلئےکچھ مشکل الفاظ دئے گئے ہیں تاکہ بچے، ان الفاظ کو ہجے کرکے یاد کر سکیں،اور مشکل الفاظ کے معنی جان سکیں ، کتاب کے آخر ی حصے میں بچوں کو اپنی تہذیب سے آشنا کرنے کے لئے زراعت سے متعلق تحریریں ہیں جن کے تحت زمین ، ہل جتائی، سراؤن، بیل اور کھاد وغیرہ کے حوالےسے بچوں کو لطیف انداز میں سمجھایا گیا ہے۔