aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میڈیا کی انسانی زندگی میں بڑی اہمیت ہے ۔اس میں ریڈیو کچھ زیادہ ہی خصوصیت کا حامل تھا۔ اسی لئے اس کتاب میں اردو زبان و ادب اور ریڈیو پر بحث کی گئی ہے۔ گوکہ آج ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے انقلاب نے ریڈیو کی اہمیت کم کردی ہے مگر ریڈیو کا ماضی بہت شاندار رہا ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور سے چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں موضوع کی تفہیم کی غرض سے پس منظر کے طور آزادی سے قبل ریڈیو کے منظر نامے کو شامل کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے " ہندوستان میں ریڈیو کا آغاز و ارتقا" اس باب میں ریڈیو کی ایجاد اور دنیا میں اس کے استعمال کے حوالے سے مختصر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ دوسرا باب "ریڈیو اور اردو" ہے ۔ اس باب میں ریڈیو کی زبان اردو کس طرح قرار پائی ، اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ تیسرا باب "ہندوستان میں اردو زبان کی صورت حال اور ریڈیو" ہے۔ یہ باب عملی اعتبار سے اس پیش منظر کا کام کر رہا ہے جس کے سائے میں تبدیلیاں ہوئیں اور بعض سیاسی اور سماجی مشکلات بھی درپیش آئیں ۔چوتھا باب "اردو زبان و ادب اور ریڈیو" ہے۔ اس باب میں آزادی کے بعد دس برسوں میں ریڈیو کے پیش کردہ ادب کو تجزیاتی نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور ادبی سرمایہ میں اس کی وقعت پر بحث ہوئی ہے۔
نام : نظام الدین احمد
والدین : ناز قادری، شمیم ناز
تاریخ ولادت : 5 فروری 1978
مقام پیدائش : مظفرپور (بہار(
تعلیم : ایم اے ( اردو)، جے این یو، نئی دہلی
ایم فل(اردو زبان و ادب کے فروغ میں میڈیا کا حصہ)جے این یو، نئی دہلی
پی ایچ ڈی (اردو افسانے کا سماجی ، سیاسی اور ثقافتی منظرنامہ)جے این یو، نئی دہلی
ذوق : مطالعہ علمی و ادبی کتب و رسائل
ملازمت : اسسٹنٹ پروفیسر، صدر شعبہ اردو، بی این ایم وی کالج مدھے پورا، بہار
انعامات : اترپردیش اردو اکاڈمی لکھنو، 2014
اعزازات : غلام سرور ایوارڈ،بہار اردو اکاڈمی پٹنہ، 2013
تصنیف : اردو زبان و ادب اور ریڈیو 2013
مرتبہ کتب : اعجاز جنوں 2013
ناز قادری: شعر فکشن اور تنقید(دو جلدیں) 2016
مستقل پتہ : قادری منزل،چرچ روڈ، چندوارہ، مظفر پور-842001
9313116230
ahmad.nezamuddin@gmail.com
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets