aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اردو زبان وادب کے فروغ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ" در اصل یہ کتاب ان مضامین کا مجموعہ ہے جسے شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی پلاٹینم جوبلی کے موقعہ پر 1995ء میں منعقدہ یک روزہ سیمینار میں پڑھا گیا۔ مرتبہ محترمہ صغریٰ مہدی صاحبہ نے بڑے ہی سلیقے سے پیش لفظ میں منعقدہ سیمینار کی روداد پیش کی ہے۔ جن مضامین کو اس کتاب میں جگہ دی گئی ہے وہ حسب ذیل ہیں۔ 'جامعہ کی اردو خدمات: ایک سرسری جائزہ۔ پروفیسر مجیب رضوی'، جامعہ اور اردو دانشوری، جامعہ کی تعلیمی فکر وغیرہ۔ اس کے علاوہ آٹھ اور مضامین شامل کتاب ہے جسے آپ فہرست میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ان مضامین سے جامعہ کی اردو زبان و ادب کی خدمات کا پتا چلتا ہے۔
Read the author's other books here.
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free