aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب اسلوبیاتی مضامین کا مجموعہ ہے جس میں اسلوبیاتی تنقید کی نظری بنیادوں ، اصولوں اور طریق کار سے بحث کی گئی ہے اوراس کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ نیز اردو کے کئی مشاہیر ادب کے فن پاروں کے لسانیاتی و اسلوبیاتی طریق کار کے مطالعہ کا تذکرہ سامنے لایا گیا ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر باب کے تحت متعدد ذیلی عنوانات ہیں جن میں محققانہ مباحث ہوئے ہیں۔ کتاب میں ادبی تنقید، نظریۂ اسلوب، اسلوبیاتی نظریہ ، نثری اسلوبیاتی تجزیہ اور شعری اسلوبیاتی تجزیے پر مباحث کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب میں اقبال ، فیض ، اکبر الہ آبادی اور اختر انصاری جیسی شخصیتوں کی ادبی تخلیقات کو اسلوبیاتی مطالعے اور تجزیے کا محور بنایا گیا اور ان کے لسانی امتیازات کو اجاگر کرنے کی سعی ہوئی ہے جس سے نہ صرف ان تخلیقات کی ادبی تحسین میں مدد ملتی ہے بلکہ تخلیق کاروں کی انفرادیت کا بھی پتہ چلتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets