aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اصول فلسفہ ہنود"پی ٹی سرینیواسا اینگار کی تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ مولوی احسان احمد نے کیا ہے۔ اس کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں ان تصورات کو بیان کیا گیا ہے جو کہ ہندوستان کے تمام فلسفیانہ مذاہب میں عام ہیں ۔ دوسراباب ما بعد الطبعیات کے حوالے سے ہے جس میں ویدانتہ، سانکھہ لوگ، آگیہ ، وشنو، شیو، وشیشکہ اور نیائےیرہ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ تیسرے باب میں پردہ حماسہ اور بھگوت گیتا کے حوالے سے تفصیل پیش کی گئی ہے اور چوتھا باب عمل کائنات کے حوالے سے ہے۔ یہ کتاب ہنود کی اساس اور ہندو مذہب فلسفے کو سمجھنے میں نہایت معاون ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free