aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "استادوں کی تعلیم و تربیت" مسعود الحق کی تصنیف ہے۔ تعلیم قوموں کی ترقی اور عروج کی ضمانت ہے، افراد کے اخلاق و کردار کی بلندی کا راز تعلیم میں مضمر ہے، عہد حاضر میں تعلیمی و تہذیبی معیار کی کمی کا شدت کے ساتھ احساس کیا جارہا ہے، بنیادی تعلیمی نظام کی خامیاں و کوتاہیاں واضح ہیں، اچھے اساتذہ کے بغیر تعلیمی معیار کی بلندی ممکن نہیں ہے کتاب کا مطالعہ ان تمام پہلوؤں کو روشن کرتا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے تعلیم کی اہمیت وعظمت پر روشنی ڈالی ہے، عہد حاضر میں اساتذہ اور طلباء کی صورت حال کو بیان کیا ہے، جس سے تعلمی و تہذیبی صورت حال کی کمزوریاں عیاں ہوتی ہیں، اساتذہ کی تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالی ہے، عہد حاضر میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق اداروں کی خامیوں کو واضح انداز میں بیان کیا ہے، اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔