Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : واجدہ تبسم

اشاعت : 001

ناشر : اشفاق احمد

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : خواتین کی تحریریں, افسانہ

ذیلی زمرہ جات : کہانیاں/ افسانے, تمثیلی/ علامتی افسانے

صفحات : 250

معاون : مظہر امام

اترن
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردو افسانہ میں خواتین کی عمدہ اور مضبوط نمائندگی ملتی ہے ، ان کے موضوعات بھی دیگرکے موضوعات سے الگ ملتے ہیں ۔ اکثر خواتین افسانہ نگاروں نے اپنی منفر د اور بلند آواز کے ساتھ افسانوی دنیا میں قدم رکھا ہے ان میں سے ایک واجدہ تبسم ہیں ۔ افسانوی دنیا میں ان کی شنا خت دو بنیادی وجہوں سے ہوتی ہے ایک حیدرآبادی لہجہ اور دوسری خواتین کی نفسیاتی و سماجی زندگی کی عکاسی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جس طر ح جیلانی بانو نے حیدرآباد کے زوال آمادہ تہذیب کو موضوع بنایا ہے اسی طریقے سے واجدہ تبسم نے بھی اس اعلی اقدار والے معاشرہ کے زوال کو پیش کیا ہے ۔ اتر ن ان کا بہت ہی مشہور افسا نہ ہے جس کے متعلق فحش کا بھی الزام لگا ہے۔ جس کے بعد یہ بھی کہا جانے لگا تھا کہ اب اردو افسانہ مغربی افسانے سے آنکھ ملانے کے لائق ہوگیا ہے ۔ الغر ض ایک منفر د آواز رکھنے والی کہانی کار کی یہ کتاب ہے جس کے مطالعہ سے زوال پذیر حیدرآبادی معاشرہ اور آہستہ آہستہ معاشرہ کا مادی اعتبار سے درجہ بندی کی روداد نظر آتی ہے۔ اس افسانوی مجموعے میں چودہ افسانے ہیں جس میں سے اترن چھٹے نمبر میں ہے ۔ افسانوی دنیا سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک مفید کتاب ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے