aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد رضا شاہ پہلوی آریا مہر جس نے قاجاریوں سے حکومت کو چھین کر ایران کی ذمہ داری کا بیڑا خود اٹھانے کی ٹھانی، ایران کا نہایت ہی عظیم بادشاہ اور ڈکٹیٹر ہے۔ اس میں لاکھ برائیاں صحیح مگر اس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامژن کرنے کا وہ کام کیا جو اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔ اس نے ایران میں یورپین کلچر کو عام کیا، سڑکیں بنوائیں، ٹرین کی پٹریاں بچھوائیں، یونیورسٹیاں قائم کیں، ان میں سائنسی کورس کا نظم کیا اور نہ جانے کتنی قربانیاں دیں۔ مگر اس عہد کے ملاؤں کو یہ پسند نہ آیا اور انہوں نے انقلاب کی آواز کو بلند کیا اور پہلوی حکومت، جمہوری ایران بن گیا۔ اس کتاب میں رضا شاہ پہلوی کو ملکی جد و جہد کو بیان کیا گیا ہے۔ اسے خود نوشت کہنا زیادہ مناسب ہے۔ جس میں سوانح کے ذیل میں ایران کی تہذیب و تمدن، قدیم تاریخی روایات اور عہد ماضی کے درخشاں واقعات شعوری طور پر ذکر کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ ڈاکٹر یونس جعفری نے کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free