aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نعت گوئی بیکل صاحب کا اوڑھنا بچھونا تھی۔ بیکل اتساہی کی نعت گوئی بالخصوص نعتیہ گیت نگاری اردو نعت کے سفر میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یوں تو بیکل نے اردو کی ہر صنف کو اپنی جودتِ طبع سے جگمگایا ۔بلکہ غزل کی ہیئت کے علاوہ دیگرہیئتوں میں بھی انھوں نے مدحتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے گل بوٹے بکھیرے۔حمد ، مناجات، نعت ، درود ، سلام ، مناقب ، قصائد، مرثیے ، دوہے، غزلیں ، نظمیں ، گیت ، گیت نما ، ہائیکو، ماہیے ، ترائیلے وغیرہ وغیرہ اصناف پر ان کی تقدیسی ، بہاریہ ، غزلیہ ، قومی اور طفلی شاعری کی ہے ۔بیکل کی شاعری لاجواب ہے اور وہ اردو، ہندی دونوں حلقوں میں برابر پسند کئے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"والضحی" بیکل اتساہی کی حمدیہ اور نعتیہ کلام کا مجموعہ ہے نعت گوئی کا فن بڑا مشکل اور انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے۔ ذرا سی افراط و تفریط شاعر کو گنہگار بناسکتی ہے۔ بیکل نے بسیار گوئی کے باوجود بڑی خوش اسلوبی سے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا اور اپنے مزاج اور رنگ کے مطابق فن نعت گوئی میں بھی اپنا الگ انداز اور اسلوب برقرار رکھا۔ کیفیت اور کمیت دونوں لحاظ سے بیکل کی نعتیہ شاعری اردو ادب میں اہمیت کی حامل ہے ، اس مجموعہ کے شروع میں علامہ مشتاق احمد نظامی کا جامع مقدمہ بھی شامل ہے جس سے بیکل اتساہی کی زندگی شخصیت اور فن کا اندازہ ہوتا ہے ۔
Bekal Utsahi was a popular poet who made extensive use of Awadhi language in his shayari. He was born Mohd. Shafi Khan in Balrampur of district Gonda on June 1, 1930. His father's name was Lodhi Mohammad Jafar Khan. Bekal was given the pseudonym Utsahi by Jawahar Lal Nehru, India's first Prime Minister. This happened during an election programme of the Congress party in Gonda, in which Bekal Warsi welcomed Pandit Nehru by narrating the poetry "Kisan Bharat Ka". Nehru was awestruck and said,"Yeh hamara utsahi shayar hai". Since that day, he came to be known as Bekal Utsahi in the literary world. His most famous nazm is 'Ai Meri Jan-e-ghazal….'. Bekal was a member of Rajya Sabha at one point of time. In 1976, he was awarded the Padmashree in the field of literature. He passes away on 2nd December 2016.
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free