aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پنڈت برج نرائن چکبست نے ابتد اغزل سے کی لیکن تھوڑی ہی عرصے بعد نظم نگاری کی طرف راغب ہوگئے اور بحیثیت نظم گو شاعر ایک اہم مقام حاصل کرلیا۔انھوں نے سیاسی ،قومی تحریکات اور سانحوں پر بلند پایہ نظمیں لکھی ہیں۔عددی اعتبار سے چکبست کا شعری سرمایہ گرچہ مختصر ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے قوم پرستی اور حب الوطنی کو اپنی شاعری کا بنیادی موضوع بنایا اور اس موضوع کی تشریح و توضیح مختلف حوالوں سے کرتے ہوئے پیغام دیا کہ انسان کی کامیابی کا راز وطن کی ترقی میں مضمر ہے۔ زیرنظر چکبست کی شاعرانہ فن سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی مضامین کا مجموعہ ہے۔جس میں چکبست کی مختلف نظموں کا تجزیہ ہے جو ان کی شاعرانہ خصوصیات کا احاطہ کرتے اہم ہیں۔