aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر فخر عباس اپنی مزاحیہ کلام سے شعر ادب میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ مشاعروں میں اپنے مزاحیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کرتے رہے ہیں۔ لیکن سنجیدہ شاعری میں بھی اپنے اسلوب اور موضوعات کے تنوع کے ساتھ اہم مقام حاصل کرچکے ہیں۔ زیر مطالعہ شعری مجموعہ "یہ جو لاہور سے محبت ہے" فخر عباس کی سنجیدہ شاعری پر مبنی ہے۔ جس کے متعلق عباس تابش لکھتے ہیں۔ "ڈاکٹر فخر عباس اپنے سنجیدہ کلا م کے ساتھ آئے ہیں۔ مجھے اس مجموعے کے نام نے بہت چونکایا۔ مجھے کیا عطاء الحق قاسمی جیسے بڑے لوگ بھی اس کے اسیر ہوکے رہ گئے۔ غزل میں دہلی کا ذکر ہم دو صدیوں سے سنتے آرہے تھے۔ پھر ناصر کاظمی نے ہجرت کے بعد پہلی بار غزل میں لاہور کا نام لیا اس کے بعد اب ڈاکٹر فخر عباس نے یہ مطلع کہہ کر لاہور فراموشی کی تلافی کردی۔ یہ جو لاہور سے محبت ہے٭یہ کسی اور سے محبت ہے۔ میں نے اس مجموعے کی غزلیں سنی ہیں۔ یہ سہل ممتنع کی عمدہ مثال ہیں۔"
ڈاکٹر فخر عباس27 جنوری 1978 کو (ڈیرہ معمورہ)ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے ۔ گزشتہ بیس سال سے لاہور میں سکونت پزیر ہیں
میٹرک 1995میں سینٹ میریز ہائی سکول سرگودھا سے کیا اور ایم بی بی ایس، کی ڈگری علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، 2004 میں حاصل کی اور اب وہیں درس و تدریس سے وابستہ ہیں.
شاعری کا آغاز۔۔۔۔۔ اپریل 1995 میں کیا
ان کے ادبی اثاثے میں درج ذیل کتب شامل ہیں۔۔۔۔۔
میں نے جو محسوس کیا۔۔1999، خوشبو خوشبو۔۔ 2010،
یہ جو لاہور سے محبت ہے 2016
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets