aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یوسف حسین خاں مورخ، ماہر تعلیم، دانشور، نقاد اور ادیب ہیں۔bبطور ماہر لسانیات ان کو عربی ،انگریزی،فرانسیسی ،فارسی اور اردو زبانوں پر کامل عبور تھا۔انھوں نے کئی کتابیں لکھی ہیں۔جس میں ان کی "یادوں کی دنیا" کاشمار اردو کی آب بیتی اور خود نوشت نگاری کے میدان میں ایک جامع اور وقیع تحریر کے طور پر کیا جاتا ہے اور دس منتخب جدید خود نوشتوں کی فہرست میں جگہ دی جاتی رہی ہے۔ صنف غزل کی تنقید پر بھی ان کی کتاب وقیع ہے۔ زیرنظر ان کی حیات و ادبی خدمات کا احاطہ کرتی اہم کتاب ہے۔جس کو مسعود حسین خاں نے مرتب کیا ہے۔کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کرتے ہوئے "یوسف حسین خاں کی حیات ،شخصیت اور سیرت، اقبالیات ،غالبیات،متفرقات اور انگریزی تصانیف کا مفصل جائزہ لیا ہے۔