aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کا عنوان یوسف ویسار یانووِچ ہے، اصلاً روسی حکمراں اسٹالن کی حیات پر مشتمل ہے۔ اسٹالن جو کہ سوویت یونین کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکیریٹری تھےانہوں نے ہی روس پر ایک تاناشاہ کی طرح حکومت کی اور روس کو عالمی طاقتوں کی صف اول میں لا کھڑا کیا۔ ان کی علمی و نظریاتی دلچسپیوں کا میدان کافی وسیع تھا۔ اپنی حیات میں انہوں نے فلسفہ، سیاسی معیشت، تاریخ اور فطری علوم کے ساتھ ساتھ کلاسیکی ادب پر بھی گہری نظر ڈالی۔ یوں اس پہلو سے دیکھا جائے تو یہ کتاب اسٹالن کی زندگی کو سمجھنے میں کافی معاون ہے۔ اس کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ مارکسی فکر و فلسفہ کو بڑی آسان اور عام فہم زبان میں قاری تک پہنچاتی ہے۔