aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب مشہور ادیب جید ناقد و افسانہ نگار ظفر اوگانوی صاحب کی حیات اور اور ادبی خدمات پر مشتمل ہے۔ جو کہ دبیراحمد صاحب کا تحقیقی مقالہ ہے، اس مقالے کو سات ابواب میں منقسم کیا گیا ہے ۔ پہلے باب میں ظفر اوگانوی صاحب سے قبل کی سماجی ،سیاسی، اور ادبی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ دوسرے باب میں ظفر اوگانوی کی حیات و شخصیت کا احاطہ پیش کیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں اردو افسانے کی روایت، اور چوتھے میں جدیدیت اور جدید افسانہ نگاروں کی خدمات کو پیش کیا گیا ہے۔ پانچویں باب میں ان کی افسانہ نگاری، چھٹے باب میں ان کی تحقیق و تنقید کے حوالے گفتگو کی گئی ہے۔ ساتویں باب میں ظفر اوگانوی کا ادبی مقام متعین کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان کا کچھ کلام اور یادگار تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free