aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "ذکر نانک" اندر جیت گاندھی کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں تقریبا پچاس نظمیں کو شامل کیا گیا ہے، جو بابا نانک کے حضور سخنوران اردو کا خراج عقیدت ہے۔ جس میں اقبال، نظیر، ساغر نطامی، سیماب اکبرآبادی، منور لکھنوی، تلوک چند محروم جیسے بڑے شعرا کی نظمیں ہیں، جن میں بابا نانک کا کردار ایک مرد کامل بن کر سامنے آتا ہے، جو امن و آتشی اور صلح کل کا علمبردار ہے۔ جس کی روحانی شعائیں مذہب و ملت کی تفریق کئے بنا یکساں طور پر پورے عالم کو منور کررہی ہیں۔