aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادب اطفال کے تحت لکھنے والوں کو ہر زمانے میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اردو میں عام طور سے بیشتر کہانیاں ترجمے پر مبنی ہوتی ہیں اور کچھ کہانیاں ہندوستانی معاشرے کو دھیان میں رکھ کر لکھے گئے ہیں۔ پنچ تنتر وغیرہ کی کہانیاں اخلاقیات کا درس دیتی ہیں، وہیں دوسری جانب ان کے ذریعے عام معلومات اور مذہب کی جانب بھی بچوں کی دلچسپی بڑھتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’زلفی‘ ترجمے پر مبنی کتاب ہے۔ اس میں عام طور سے شیر، چیتے، بندر، بھالو، خرگوش اور دوسرے چرند وپرند کو کردار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ان کہانیوں کا مقصد بھی وہی ہے جو تقریباً ادب اطفال کا مقصد ہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free