Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

دوست محمد خاں

1953 | دلی, انڈیا

دوست محمد خاں کا تعارف

پیدائش :دلی

دوست محمد نبی خاں کی پیدائش نومبر، 1953 کو دہلی میں ہوئی.آپ نے دہلی کے تاریخی اینگلو عربک اسکول اور دہلی کالج ؍ذاکر حسین کالج سے انگریزی اور اردو میں ایم اے، دہلی یونیورسٹی سے اردو میں ایم فل اور جواہر لال نہرو یورسٹی سے اردو میں ماس میڈیا میں ڈپلومہ کیا۔ وزارت ریلوے، دہلی سرکار، وزیر اعظم کے دفتر اور پارلیمنٹ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد راجیہ سبھا سے جوائنٹ ڈائرکٹر کے عہدے سے سبک دوش ہوئے۔ بعد ازاں وزارت اقلیتی امور، بھارت سرکار میں ایک برس کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اسی دوران 2001 سے 2003 تک دہلی اردو اکیڈمی کی گورننگ کونسل کے ممبر رہے۔ آپ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی شائع کردہ آکسفورڈ انگلش۔انگلش۔اردو ڈکشنری اور کلیم الدین احمد کی ڈکشنری کی مجلس ادارت میں شامل رہے اور ساہتیہ اکیڈمی کے شائع کردہ انساکلو پیڈیا آف انڈین لٹریچر میں بھی تحریری تعاون دیا۔ آل انڈیا ریڈیو، دہلی دور درشن، یو پی ایس سی اور دیگر کئی اداروں سے مختلف حیثیوں میں آپ کی وابستگی رہی۔ آپ نے شریک مرتب کی حیثیت سے دیوناگری میں پاکستان کی ہم عصر شاعری پر ایک کتاب عالمی اردو ٹرسٹ نے اور داؔغ کی شاعری پر ایک کتاب راجپال اینڈ سنز نے شائع کی۔ امیر خسرو کی پہیلیوں پر دیوناگری میں بھی ایک کتاب زیر ترتیب ہے۔ شاعر کی حیثیت سے بھی وقتاً فوقتاً مشاعروں میں شرکت کی۔ آپ دہلی ایجوکیشن سوسائٹی کے لائف ممبر اور اینگلو عربک اسکولز اینڈ دہلی کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے بانی ممبر اور جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے تعلیم کے میدان میں بھی سرگرم ہیں

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے