آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دلچسپ معلومات
ان پڑھ (1960)
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
جی ہمیں منظور ہے آپ کا یہ فیصلہ
کہہ رہی ہے ہر نظر بندہ پرور شکریا
ہنس کے اپنی زندگی میں کر لیا شامل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
آپ کی منزل ہوں میں میری منزل آپ ہیں
کیوں میں طوفاں سے ڈروں میرا ساحل آپ ہیں
کوئی طوفانوں سے کہہ دے مل گیا ساحل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
پڑ گئی دل پر مرے آپ کی پرچھائیاں
ہر طرف بجنے لگیں سیکڑوں شہنائیاں
دو جہاں کی آج خوشیاں ہو گئیں حاصل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.