اجنبی کون ہو تم جب سے تمہیں دیکھا ہے
دلچسپ معلومات
سویکار کیا میں نے (1983)
اجنبی کون ہو تم جب سے تمہیں دیکھا ہے
ساری دنیا مری آنکھوں میں سمٹ آئی ہے
تم تو ہر گیت میں شامل تھے ترنم کی طرح
تم ملے ہو مجھے پھولوں کا تبسم بن کے
ایسا لگتا ہے کہ برسوں سے شناسائی ہے
اجنبی کون ہو تم
خواب کا رنگ حقیقت میں نظر آیا ہے
دل میں دھڑکن کی طرح کوئی اتر آیا ہے
آج ہر سانس میں شہنائی سی لہرائی ہے
اجنبی کون ہو تم
کوئی آہٹ سی اندھیروں میں چمک جاتی ہے
رات آتی ہے تو تنہائی مہک جاتی ہے
تم ملے ہو یا محبت نے غزل گائی ہے
اجنبی کون ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.