چھوڑ کر تیرے پیار کا دامن
دلچسپ معلومات
وہ کون تھی (1964)
چھوڑ کر تیرے پیار کا دامن
یہ بتا دے کہ ہم کدھر جائیں
ہم کو ڈر ہے کہ تیری باہوں میں
ہم خوشی سے نہ آج مر جائیں
مل گئے آج قافلے دل کے
ہم کھڑے ہیں قریب منزل کے
مسکرا کر جو تم نے دیکھ لیا
مٹ گئے ہنس کے سب گلے دل کے
کتنی پیاری ہیں یہ حسیں گھڑیاں
ان سے کہہ دو یہیں ٹھہر جائیں
ہم کو ڈر ہے
تیرے قدموں پہ زندگی رکھ دوں
اپنی آنکھوں کی روشنی رکھ دوں
تو اگر خوش ہو میں ترے دل میں
اپنے دل کی ہر اک خوشی رکھ دوں
میرے ہمدم مری خوشی یہ ہے
تو نظر آئے ہم جدھر جائیں
چھوڑ کر تیرے
دیکھ کر پیار ان نگاہوں میں
دیپ سے جل گئے ہیں راہوں میں
تم سے ملتے نہ ہم تو یہ دنیا
ڈوب جاتی ہماری آہوں میں
اپنی آہوں سے آج یہ کہہ دو
اب نہ ہونٹوں پہ عمر بھر آئیں
چھوڑ کر تیرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.