دل ہے آپ کا حضور لیجئے نہ لیجئے
دلچسپ معلومات
جعلی نوٹ(1960)
دل ہے آپ کا حضور لیجئے نہ لیجئے
اتنا حسن پر غرور توبہ توبہ کیجئے
شیشہ دیکھیے حضور دل نہ ہم کو دیجئے
اپنی شکل دیکھ کر توبہ توبہ کیجیے
دل ہے آپ کا
درد تیرے عشق کا ہائے کیسی چیز ہے
رکھئے اپنے پاس درد آپ کو عزیز ہے
آپ کو عزیز ہے رکھیے اپنے پاس
دیجیے جام اگر تھوڑا تھوڑا دیجئے
اتنا حسن پر
کیوں جلا رہے ہو تم آندھیوں میں یہ دیا
اس لئے کہ ایک دن تم مجھے کہو پیا
آپ کیا نشہ میں ہیں کچھ تو ہوش کیجئے
اپنی شکل دیکھیے
زندگی کے باغ کا تو حسین پھول ہے
آپ مجھ کو دیکھ لیں آپ کی یہ بھول ہے
عاشقوں سے اس قدر بے رخی نہ کیجئے
اتنا حسن پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.