دل کی نظر سے نظروں کے دل سے
دلچسپ معلومات
فلم : اناڑی سال: 1959 گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش موسیقار : شنکر جےکشن اداکار : راجکپور، نوتن
دل کی نظر سے نظروں کے دل سے
یہ بات کیا ہے یہ راز کیا ہے کوئی ہمیں بتا دے
سینہ سے اٹھ کر ہونٹوں پہ آیا
یہ گیت کیسا یہ راگ کیا ہے کوئی ہمیں بتا دے
کیوں بے خبر یوں کھنچی سی چلی جا رہی میں
یہ کون سے بندھنوں میں بندھی جا رہی میں
کچھ کھو رہا ہے کچھ مل رہا ہے
یہ بات کیا ہے یہ راز کیا ہے کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے
ہم کھو چلے چاند ہے یا کوئی جادوگر ہے
یا مد بھری یہ تمہاری نظر کا اثر ہے
سب کچھ ہمارا اب ہے تمہارا
یہ بات کیا ہے یہ راز کیا ہے کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے
آکاش میں ہو رہے ہیں یہ کیسے اشارے
کیا دیکھ کر آج ہیں اتنے خوش چاند تارے
کیوں تم پرائے دل میں سمائے
یہ بات کیا ہے یہ راز کیا ہے کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.