گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی
دلچسپ معلومات
فلم : آرادھنا سال: 1969 گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے موسیقار : ایس ڈی برمن اداکار : راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور
گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی
گلی گلی کلی کلی
ذرا دیکھو سجن بے ایمان بھنورا کیسے مسکائے
ہائے کلی یوں شرمائے گھونگھٹ میں گوری جیسے چھپ جائے
رت ایسی ہائے کیسی یہ پون چلی گلی گلی
گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی
کسی کو کیا کہیں ہم دونوں بھی ہیں دیکھو کچھ کھوئے
اوئے ہوا کیا اوئے اوئے جاگے جیا میں ارمان سوئے
رت ایسی ہائے کیسی یہ پون چلی گلی گلی
گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی
سنو پاس نہ آؤ کلی کے بہانے پیار نہ جتاؤ
جاؤ چلو بات نہ بناؤ بھنورے کے بہانے آنکھ نہ لڑاؤ
رت ایسی ہائے کیسی یہ پون چلی گلی گلی
گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.