Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جائیے آپ کہاں جائیں_گے

مجروح سلطانپوری

جائیے آپ کہاں جائیں_گے

مجروح سلطانپوری

MORE BYمجروح سلطانپوری

    دلچسپ معلومات

    فلم : میرے صنم  سال: 1965 گلوکار : آشا بھونسلے موسیقار : او پی نیر اداکار : بسواجیت، آشا پاریکھ

    جائیے آپ کہاں جائیں گے

    یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی

    دور تک آپ کے پیچھے پیچھے

    میری آواز چلی جائے گی

    جائیے آپ کہاں جائیں گے

    آپ کو پیار مرا یاد جہاں آئے گا

    کوئی کانٹا وہیں دامن سے لپٹ جائے گا

    جائیے آپ کہاں جائیں گے

    یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی

    جب اٹھے گی مری بیتاب نگاہوں کی طرح

    روک لے گی کوئی ڈالی مری بانہوں کی طرح

    جائیے آپ کہاں جائیں گے

    یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی

    دیکھیے چین ملے گا نہ کہیں دل کے سوا

    آپ کا کوئی نہیں کوئی نہیں دل کے سوا

    جائیے آپ کہاں جائیں گے

    یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے