لے کے پہلا پہلا پیار بھر کے آنکھوں میں خمار
دلچسپ معلومات
فلم : سی آئی ڈی سال: 1956 گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے، شمشاد بیگم موسیقار : او پی نیر اداکار : دیوآنند، شکیلہ، وحیدہ رحمن
لے کے پہلا پہلا پیار بھر کے آنکھوں میں خمار
جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر
مکھڑے پہ ڈالے ہوئے زلفوں کی بدلی
چلی بل کھاتی کہاں رک جاؤ پگلی
نینوں والی تیرے دوار لے کے سپنے ہزار
جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر
لے کے پہلا پہلا پیار
چاہے کوئی چمکے جی چاہے کوئی برسے
بچنا ہے مشکل پیا جادوگر سے
دے گا ایسا منتر مار آخر ہوگی تیری ہار
جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر
لے کے پہلا پہلا پیار
سن سن باتیں تیری گوری مسکائی رے
آئی آئی دیکھو دیکھو آئی ہنسی آئی رے
کھیلے ہونٹوں پہ بہار نکلا غصے سے بھی پیار
جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر
لے کے پہلا پہلا پیار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.