میں دیکھوں جس اور سکھی ری
میں دیکھوں جس اور سکھی ری
سامنے میرے سانوریا
پریم نے جوگن مجھ کو بنایا
تن کو پھونکا من کو جلایا
پریم کے دکھ میں ڈوب گیا دل
جیسے جل میں گاگریا
رو رو کر ہر دکھ سہنا ہے
دکھ سہ سہ کر چپ رہنا ہے
کیسے بتاؤں کیسے بچھڑی
پی کے مکھ سے بانسریا
دنیا کہتی مجھ کو دیوانی
کوئی نہ سمجھے پریم کی بانی
ساجن ساجن رٹتے رٹتے
اب تو ہو گئی باوریا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.