مرا پیار وہ ہے کہ مر کر بھی تم کو
دلچسپ معلومات
یہ رات پھر نہ آئے گی (1966)
مرا پیار وہ ہے کہ مر کر بھی تم کو
جدا اپنی بانہوں سے ہونے نہ دے گا
ملی مجھ کو جنت تو جنت کے بدلے
خدا سے مری جاں تمہیں مانگ لے گا
زمانہ تو کروٹ بدلتا رہے گا
نئے زندگی کے ترانے بنیں گے
مٹے گی نہ لیکن محبت ہماری
مٹانے کے سو سو بہانے بنیں گے
حقیقت ہمیشہ حقیقت رہے گی
کبھی بھی نہ اس کا فسانہ بنے گا
تمہیں چھین لے میری باہوں سے کوئی
مرا پیار یوں بے سہارا نہیں ہے
تمہارا بدن چاندنی آ کے چھو لے
مرے دل کو یہ بھی گوارہ نہیں ہے
کوئی بھی اگر تم سے آ کے ملے تو
تمہاری قسم ہے مرا دل جلے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.