نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنا
دلچسپ معلومات
ہل اسٹیشن(1957)
نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنا
نہ جانے جا کے ٹھہرے گا کہاں یہ کارواں اپنا
نہ چمکے گی جہاں بجلی نہ آئے گا جہاں طوفاں
بنائیں گے اسی ڈالی پہ جا کر آشیاں اپنا
بھروسہ ہے مقدر پر تمہارا بھی سہارا ہے
کہیں دشمن نہ بن جائے یہ ظالم آسماں اپنا
نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنا
نہ جانے جا کے ٹھہرے گا کہاں یہ کارواں اپنا
دکھائیں گے ہمیں یہ چاند تارے راہ منزل کی
بناتے ہو اگر دشمن تو ہو سارا جہاں اپنا
نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنا
نہ جانے جا کے ٹھہرے گا کہاں یہ کارواں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.