یہ پر_نور چہرہ یہ دلکش ادا
دلچسپ معلومات
محبت زندگی ہے(1966)
یہ پر نور چہرہ یہ دل کش ادا
نمونہ ہو قدرت کی کاریگری کا
نہیں تم سے بہتر کوئی دوسرا
نمونہ ہو قدرت کی کاریگری کا
حسینوں تمہاری جو پوجا کرے
اسی کو ہی دنیا میں جنت ملے
تمہاری یہ پتلی کمر جان من
لچکتی ہوئی جیسے شاخ چمن
خدا جانے کس کے مقدر میں ہے
یہ پھولوں سے نازک تمہارا بدن
جسے چومتی ہے چمن کی ہوا
نمونہ ہو قدرت کی
چلی ہو کہاں یہ بتا دو ذرا
لیے سر پہ زلفوں کی کالی گھٹا
کہیں پر تو برسیں گی یہ بدلیاں
مجھی پر جو برسے تو کیا ہے برا
ابھی چل کے دیکھو تو شیشہ جڑا
نہیں تم سے بدھو کوئی دوسرا
نمونہ ہو قدرت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.