Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ رات یہ چاندنی پھر کہاں

ساحر لدھیانوی

یہ رات یہ چاندنی پھر کہاں

ساحر لدھیانوی

MORE BYساحر لدھیانوی

    دلچسپ معلومات

    فلم : جال سال : 1952 گلوکار : ہیمنت کمار موسیقار : ایس ڈی برمن اداکار : گیتا بالی، دیو آنند

    یہ رات یہ چاندنی پھر کہاں

    سن جا دل کی داستاں

    پیڑوں کی شاخوں پہ سوئی سوئی چاندنی

    تیرے خیالوں میں کھوئی کھوئی چاندنی

    اور تھوڑی دیر میں تھک کے لوٹ جائے گی

    رات یہ بہار کی پھر کبھی نہ آئے گی

    دو ایک پل اور ہے یہ سماں

    سن جا دل کی داستاں

    لہروں کے ہونٹوں پہ دھیما دھیما راگ ہے

    بھیگی ہواؤں میں ٹھنڈی ٹھنڈی آگ ہے

    اس حسیں آگ میں تو بھی جل کے دیکھ لے

    زندگی کے گیت کی دھن بدل کے دیکھ لے

    کھلنے دے اب دھڑکنوں کی زباں

    سن جا دل کی داستاں

    جاتی بہاریں ہیں اٹھتی جوانیاں

    تاروں کی چھاؤں میں کہہ لے کہانیاں

    اک بار چل دئے گر تجھے پکار کے

    لوٹ کر نہ آئیں گے قافلے بہار کے

    آ جا ابھی زندگی ہے جواں

    سن جا دل کی داستاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے