آج کھلی من کی پھلواری سندر پیاری پیاری
راج بھون اب رنگ محل ہے
یا برندابن کا جنگل ہے
جب میں رانی بنی رادھکا اور راجہ ہے شیام بہاری
آج کھلی من کی پھلواری
رل مل سکھیاں ناچیں گائیں
سکھ سنگت میں دھوم مچائیں
پھلواری سے چن چن لائیں پھول سے سیج سجائیں ساری
آج کھلی من کی پھلواری
جھن من جھن من جھن جھنکاریں
تم جیتو بازی ہم ہاریں
پریم کی بازی سب سے نرالی کس نے جیتی کس نے ہاری
آج کھلی من کی پھلواری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.